2 جون، 2016، 7:36 AM

پاکستان میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے نیا ایکشن پلان مرتب

پاکستان میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے نیا ایکشن پلان مرتب

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان سےافغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق نیا ایکشن پلان ترتیب دیدیا ہے۔چاروں صوبوں کو خط لکھ کر قانونی و غیر قانونی مقیم مہاجرین کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے پاکستان سےافغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق نیا ایکشن پلان ترتیب دیدیا  ہے۔چاروں صوبوں کو خط لکھ کر قانونی و غیر قانونی مقیم مہاجرین کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔۔رپورٹ کے مطابق متعدد  منصوبوں کی ناکامی کے بعد حکومت نے نیا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو فوری ملک چھوڑنے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دستاویزات رکھنے والے مہاجرین کی بھی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے اس ضمن میں چاروں صوبوں کو جط بھی لکھ دیا ہے کہ ان مہاجرین کی رہائش گاہوں کی تفصیلات مرتب کی جائیں ٗخط کی ایک کاپی وزارت داخلہ اور حساس اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہے ٗ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس پر افغان گورنمنٹ نے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست بھی دیدی ہے ۔

News ID 1864446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha